Gomal University

گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر گومل یونیورسٹی میں موجود تمام آلات کو جدید ترین کیو آر سسٹم سے آراستہ کردیا گیا

گومل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر ہدایت اللہ خٹک کی نگرانی میں اس حوالہ سے خصوصی بریفنگ کاانعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر کے دیرینہ وژن کی تکمیل کے حوالہ سے انہیں بریفنگ دی گئی
ملک کے معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر موسی کلیم بلوچ اس موقع پر موجود تھے
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں کوالٹی کے آلات ہیں انہیں اس خطہ ہی نہیں ملک بھر کے لیئے مفید بنانا میری ترجیحات میں شامل تھا انہوں نے کہا کہ تمام آلات کی تفصیلات آن لائن بھی دستیاب ہو گی اور پرنٹ بھی انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں ہمیں اس خطہ کے نوجوانوں کو رہنمائی فراہم کرنی ہے ،تعلیم ، صحت ، روزگار حکومتی ترجیحات ہیں اور گومل یونیورسٹی کی صرف عظمت رفتہ کی بحالی ہی نہیں بلکہ اسے ترقی کے میدان میں مثالی بنانا ہمارا مشترکہ مشن ہے
وائس چانسلر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں موجود تمام سائنسی و تحقیقی آلات پر کیو آر کوڈ سے تمام انسٹرومنٹس اور ان سے ہونے والے ٹیسٹس کی مکمل تفصیلات ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور گومل یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹس پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔

Scroll to Top