گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں رجسٹرار، ڈینز، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ، آئی ٹی۔ کمیونیکیشن ، پبلسٹی اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں گومل یونیورسٹی کے علاقائی کردار کو مزید مؤثر بنانے، طلبہ اور نوجوانوں کو معاشرے کا مفید، ہنرمند اور خودکفیل شہری بنانے اور خطے میں تعلیم، صحت، روزگار، تحقیق اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے مختلف تجاویز اور مجوزہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اس امر پر خصوصی توجہ دی گئی کہ گومل یونیورسٹی اپنے علمی، تحقیقی، تکنیکی اور افرادی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت جنوبی اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے۔ اس مقصد کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر منصوبہ بندی، دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے درمیان مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں تعلیمی، تحقیقی اور انفراسٹرکچر کے حوالہ سے سہولیات اور خدمات کا دائرہ کار وسیع اور بہتر بنانے کے لیئے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور نئے پراجیکٹس کے حصول کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومتی ترجیحات کی روشنی میں دستیاب وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے قابلِ عمل منصوبہ بندی کی جائے گی اور عالمی تقاضوں ، مارکیٹ کے رجحان اور نئی نسل اور ادارہ کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شعبہ جات منصوبہ بندی فوری تیار کریں تاکہ متعلقہ اداروں سے انکے حصول کو یقینی بناتے ہوئے علاقائی ترقی میں بطور ادارہ مثالی کردار کو یقینی بنایا جاسکے
اجلاس میں گومل یونیورسٹی کا پندرہ روزہ۔نیوز لیٹر جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور حوالہ۔سے دستیاب اور درکار وسائل پر گفتگو کی گئی
اجلاس میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز، فارمیسی ، زراعت ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ماہی پروری ، ڈیری فارمنگ ، لائیو سٹاک ، فیشن ڈیزائننگ ، چھوٹے صنعتی یونٹس کے قیام ، انٹرنیٹ اور جدید آئی ٹی سہولیات میں اضافہ سے متعلق متعدد تجاویز پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا
اجلاس میں یونیورسٹی وینسم کالج کی ترقی کے حوالہ سے بھی متعدد تجاویز پر گفتگو کی گئی
اجلاس کے شرکاء نے تعلیم ، صحت اور روزگار کی فراہمی کے حکومتی ایجنڈا کے حوالہ سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا