Gomal University

قائم مقام وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں منعقد ہونے والی دوسری بین الاقوامی ریسرچ کانفرنس برائے ون ہیلتھ (One Health) اس میں گومل یونیورسٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں

قائم مقام وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں منعقد ہونے والی دوسری بین الاقوامی ریسرچ کانفرنس برائے ون ہیلتھ (One Health) اس میں گومل یونیورسٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس 17 اور 18 اگست 2026 کو منعقد ہو رہی ہے، جس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، محققین، اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس کا مقصد انسانی، حیوانی اور ماحولیاتی صحت کے باہمی تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے جدید تحقیق، سائنسی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر مختلف تحقیقی موضوعات پر ماہرین کی جانب سے مقالے اور پریزنٹیشنز پیش کی جا رہی ہیں۔

گومل یونیورسٹی کی جانب سے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر کی شرکت یونیورسٹی کے تحقیق، بین الاقوامی روابط اور بین الجامعات علمی تعاون کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے۔ کانفرنس کے دوران مختلف جامعات اور تحقیقی اداروں کے ماہرین کے ساتھ علمی و تحقیقی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

Scroll to Top