Gomal University

گومل یونیورسٹی میں معیاری اور بہترین تعلیم کی فراہمی ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی’وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا47ویں اکیڈمک کونسل میٹنگ کے موقع پر خطاب

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیر صدارت 47ویں اکیڈمک کونسل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر رجسٹرار سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر شفیع اللہ خان نے ایجنڈا آئٹم ایوان کے سامنے پیش کیا۔ میٹنگ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)اسلام آباد کی پی ایچ ڈی کے حوالے سے نئی ایجوکیشن پالیسی 2023ء کو اپنانے ‘ایچ ای سی سپروائزر کی پالیسی کو اپنانے سمیت مختلف شعبہ جات میں نئے بی ایس پروگرام شروع کرنے اورمختلف فیکلٹیز کی بورڈ آف فیکلٹی کی منظوری کی سفارشات سنڈیکیٹ کو منظوری کے لئے بھیج دی گئیں۔ میٹنگ میں گومل یونیورسٹی کی مائیگریشن کے حوالے سے سے پالیسی پر ایک کمیٹی بنائی گئی جو اپنی سفارشات آئندہ اکیڈمک کونسل میٹنگ میں رکھیں گی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں معیاری اور بہترین تعلیم کی فراہمی ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی خسارے کو دور کرنے کیلئے ہمیں نئے شعبہ جات کے ساتھ ساتھ سپرنگ سیشن کا آغاز کرنا ہو گا جس کے لئے ڈائریکٹر ایڈمیشن کو ہدایت دیتا ہوں کہ جلد از جلد سپرنگ ایڈمیشن میں داخلے شروع کریں۔

Scroll to Top