Gomal University

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی کےفنانشنل ایڈ آفس اورہائیرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)اسلام آباد گرین یوتھ موومنٹ کلب کے باہمی اشتراک سے ہونیوالی شجرکاری مہم اورویسٹ بن کا افتتاح کر دیا

گومل یونیورسٹی کے فنانشنل ایڈ آفس اورہائیرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)اسلام آباد گرین یوتھ موومنٹ کلب کے باہمی اشتراک سے ہونے والی شجرکاری مہم اورویسٹ بن مہم کا افتتاح ہو گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ تھے جبکہ ان کے ہمراہ رجسٹرار سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز، پروفیسر ز، ڈائریکٹرز ،انتظامی افسران اور طلباء بھی موجود تھے۔ تقریب میں مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شعیب، ڈین زرعی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی، ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعوان نے گومل یونیورسٹی میں پودے لگا ئے۔ انچارج فنانشنل ایڈ کے ڈاکٹر حامد خان نے وائس چانسلر اور دیگر مہمانان گرامی کو ایچ ای سی کے گرین یوتھ موومنٹ کلب کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور یہی ماحولیات تبدیلی کا باعث بنتے ہیںجس کیلئے ہماری آنیوالی نسلوں کو اس اہمیت کے بارے میں بتانا وقت کی ضرورت ہے اور اس مقصد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے یوتھ موومنٹ کلب کا آغاز کیا اور آج گومل یونیورسٹی میں بھی اس کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا جہاں طلباء پر محیط کلب بنا دیا گیا ہے جو گومل یونیورسٹی میں مختلف جگہوںپر شجرکاری کے ساتھ ساتھ ویسٹ بن لگا کر دیگر طلباء میں آگاہی کہ وہ اپنے گھر،اپنے شعبہ جات، اور اپنے شہروں کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے کوڑا کرکٹ کو ڈسبٹ بن میں ڈال کر اپنے ماحول کو آلودگی سے پاک کر یں ۔ انچارج فنانشنل ایڈ ڈاکٹرحامد خان کا کہنا تھا کہ آلودگی سے پاک معاشرے کی تشکیل میں تعلیمی اداروں کا کردارا نتہائی اہم ہوتا ہے کیونکہ یہی وہ جگہ جہاں طلباء پر تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی بہت تربیت اور بہترین ومہذب شہری بنانے پر زورد یا جاتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت معاشرے کی تشکیل نو میں آلودگی سے پاک معاشرے کا قیام ضروری ہے جس کیلئے یوتھ موومنٹ کلب میں طلباء گومل یونیورسٹی کوآلودگی سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ تقریب کے اختتام پر ویسٹ بن کا مختلف جگہوںپر نصب بھی کیا گیا

Scroll to Top