Gomal University

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں 48ویں اکیڈمک کونسل میٹنگ کا انعقاد ‘ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر شفیع اللہ خان نے ایجنڈا پیش کیا

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں 48ویں اکیڈمک کونسل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر رجسٹرار ‘تمام شعبہ جات کے ڈینز سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کا ایجنڈا ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر شفیع اللہ نے پیش کیا۔ میٹنگ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے جاری ہونیوالی ایفی لیٹڈ کالجز کی پالیسی کی منظوری کی سفارشات سمیت گومل یونیورسٹی سے ملحقہ پرائیویٹ کالجز کے ذمہ واجب الادا رقم کی ادائیگی کے بعد ان کے امتحانات کروانے کی سفارشات کو منظور کیا گیا ۔ میٹنگ میں آن لائن اینڈ ڈسٹنٹ لرننگ (ODL)سسٹم کے حوالے سے کمیٹی بنائی گئی جو اپنی سفارشات سنڈیکیٹ میں منظوری کیلئے بھیج دی جائینگی۔ میٹنگ میں گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک کے مسائل حل کے بارے میں بھی تفصیلی بات ہوئی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مڈ امتحانات فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اکیڈمک کلینڈر پر سختی سے عملدرآمد کریں اور تمام تر امتحانات اور طلباء کے نتائج اپنی مقررہ مدت میں جاری کریں ۔پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ تمام شعبہ جات کے سربراہان طلباء کے ذمہ فیسوں کی مد میں واجب الاد ا رقم رقم کی ادائیگی کی فوری طور پر یقینی بنائیںکیونکہ بہت سے شعبہ جات کے طلباء کے ذمہ فیس کی مد میںبہت سے رقم واجب الادا ہے

Scroll to Top