Gomal University

ملک اور ملک میں چلنے والے اداروں کی ترقی وخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے’وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا مزدور ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام

عالمی یوم مزدور کے موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اس دن کی ابتدا شکاگو سے ہوئی تھی جہاں اس تحریک کا آغاز ہوا اور کتنے مزدورں کا خون بہا تھا جس پر ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اورقومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اْجاگر کرتا ہے۔یوم مزدور کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کامزید کہنا تھا کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت ووقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ‘ملک اور ملک میں چلنے والے ہر اداروں کی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ ان کی ترقی میں محنت کش مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی محنت اور لگن سے ہی وہ ترقی کے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top