Gomal University

گومل یونیورسٹی نے یکم مئی 1974ء سے لے کر اب تک معاشرے کو علم کی شمع سے روشناس کرانے کیلئے کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اس قدیم مادر علمی سے فارغ و التحصیل طلباء اپنی محنت اور لگن سے اس ادارے کا نام روشن کررہے ہیں’وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا 50یوم تاسیس کے موقع پر خطاب

گومل یونیورسٹی نے یکم مئی 1974ء سے لے کر اب تک معاشرے کو علم کی شمع سے روشناس کرانے کیلئے کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اس قدیم مادر علمی سے فارغ و التحصیل طلباء اپنی محنت اور لگن سے نہ صرف اپنا بلکہ اس ادارے کا نام بھی روشن کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی کے50یوم تاسیس کے موقع پر کیا ۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی و خوشحالی میں یونیورسٹیوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گومل یونیورسٹی 50سال سے نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے آئے ہوئے طلباء کو زیور تعلیم سے آشناس کروا رہی ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھاکہ چند مخصوص شعبہ جات سے اپنے سفر کاآغاز کرنیوالے گومل یونیورسٹی میں آج دور حاضر کے جدید تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سائنس ‘ آرٹس سمیت انجنیئرنگ’ ایگریکلچر ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز ،ویٹرنری ، کمپیوٹرسائنسز سمیت ہر سجیکٹ میں طلباء کو تعلیم دی جا رہی ہے اور مزید نئے شعبہ جات کا آغاز بھی تیزی سے جا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گومل یونیورسٹی میں پاکستان ہر صوبے سے تعلق رکھنے والی طلباء کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ غیر ملکی طلباء بھی زیر تعلیم ہے ۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اداروں میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں جس سے نکلنے کیلئے ایک دوسرے پر اعتماد، ہمت، صبر اور ٹیم ورک کی ضرورت ہوتی ہے جس کے بعد مشکل حالات کا خاتمہ ہوتا ہے اور ایک نئی صبح کاآغاز ہوتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی کو مالی طور پر مستحکم کرنے اورترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے

Scroll to Top