Gomal University

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے اکوڑہ سیڈز کمپنی اکوڑہ خٹک کی جانب سے زرعی فیکلٹی کے طلباء کو دوسرے سمسٹر کے ملنے والے چیک تقسیم کر دیئے

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے اکوڑہ سیڈز کمپنی اکوڑہ خٹک کی جانب سے زرعی فیکلٹی کے طلباء کو دوسرے سمسٹر کے ملنے والے چیک تقسیم کر دیئے۔ اس موقع پر ڈین زرعی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر سمیت دیگر اساتذہ اور طلباء بھی موجود تھے۔ چیک ڈسٹری بیوشن تقریب کے فوکل پرسن ڈاکٹر احترام اللہ نے شرکاء کو گومل یونیورسٹی کی زرعی فیکلٹی اور اکوڑہ سیڈز کمپنی اکوڑہ خٹک، نوشہرہ کے مابین مفاہمتی یادداشت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ اکوڑہ سیڈ ز کمپنی اکوڑہ خٹک جس طرح قوم کے معماروں کو علم کی شمع سے مستفید ہونے میں جس طرح اپنا مثبت کردارا دا کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے کیونکہ ان کے اس اقدام سے بہت سے طلباء کا مستقبل سنور جائیگا ۔ ڈاکٹر شکیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جن طلباء کو آج چیک ملیں ہیں انہوں چاہے کہ وہ مزید محنت ، لگن سے حصول علم کے بعد ملک اور قوم کی خدمت میں کرکے اپنے ادارے ‘والدین اوراساتذہ کو نام روشن کریں ۔ آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے اکوڑہ سیڈز کمپنی اکوڑہ خٹک کی جانب سے چار طلباء میں دوسرے سمسٹر کے چیک تقسیم کئے۔ واضح رہے کہ اکوڑہ سیڈز کمپنی اس سے پہلے فرسٹ سمسٹر کے لئے بھی مستحق طلباء میں چیک دے چکی ہے۔

Scroll to Top