Gomal University

گومل یونیورسٹی میں امن میلہ ویکجہتی نائٹ کا انعقاد’ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ مہمان خصوصی تھے’ کرنل محمد حسیب الرحمن کی خصوصی شرکت پاکستان کے ناموراداکاروں نے وطن کی محبت سے سرشار ڈرامہ پیش کیا’چاروںصوبوں کے طلباء کیساتھ ساتھ فلسطینی طلباء نے بھی اپنے ثقافت رنگ بکھیرے’طلباء نے اپنے روایتی رقص بھی پیش کیا

گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئر اور کامیاب جوان پروگرام کے باہمی اشتراک سے امن میلہ و یکجہتی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ تھے جبکہ انکے ہمراہ کرنل محمد حسیب الرحمن تھے ۔اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی’ ڈین فیکلٹی آف آرٹس’مختلف شعبہ جات کے سربراہان’انتظامی افسران سمیت طلباء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ طلباء نے امن میلہ میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے اسٹالز لگائے ہوئے جہاں انہوں نے اپنے اپنے صوبوں کی مناسبت سے لباس زیب وتن کئے ہوئے تھے ۔امن میلہ میں خصوصی طور پر فلسطینی طلباء نے خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے اپنے ملک کی ثقافت کو اجاگر اپنے ثقافتی رنگ بکھیرے جوشرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ امن میلہ و یکجہتی نائٹ میں پاکستان کے مشہور و معروف ادارکار جن میں پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کے سینئر اداکارہ باطن فاروقی (تمغہ امتیاز)، مزاحیہ اداکارہ ‘ ڈرامہ رائٹر اور سٹیج اداکارذوالقرنین حیدر’معروف مزاحیہ سٹیج اداکار و دنیا نیوز ٹی وی کے مشہور پروگرام حسب حال کے نواز انجم ، معروف مزاحیہ سٹیج اداکارحامد رنگیلا سمیت عبدالجبار باری، ریاض صدیقی ، ریحا یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی۔ پاکستان کے چاروں صوبوں کی آپس میں محبت’یگانگت ملنساری پر مبنی نہایت ہی خوبصورت ڈرامہ پیش کیا جس کو شرکا نے خوب سراہا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک گلدستہ کی مانند ہے جہاں مختلف ثقافت سے وابستہ لوگ مختلف پھولوں کی طرح بستے ہیں اور ہر ایک کی اپنی خوشبو ہے جس سے یہ گلدستہ ہمارا پاکستان مہک رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے طلبا میں ملک سے محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے کیونکہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشکیب اللہ نے مزید کہا کہ ہمارے لئے آج نہایت ہی خوشی کا مقام ہے پاکستان کے نامور ادارکار آج ہمارے درمیان موجود ہیں اور میں اپنی اور تمام گومل یونیورسٹی کی طرف سے ان تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوںکیونکہ یہ وہ ستارے ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت ، محنت اور لگن سے نہ صرف اپنا بلکہ اپنے پیارے ملک پاکستان کا نام دیگر ممالک میں بھی روشن کیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ جس طرح آج انہوں نے پاکستان سے محبت کا پیغام دیا وہ قابل دیدہے۔ جس پر میں مجھے سمیت تمام گومل یونیورسٹی انتظامیہ ، طلباء انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آج کے بہترین اور کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے انتہائی قلیل وقت میں اتنا بڑا، اچھا اور منظم پروگرام تشکیل دیا جس پر وہ سب داد کے مستحق ہیں۔ تقریب کے اختتام پر طلبا نے اپنی ثقافتی رقص بھی پیش کئے۔

Scroll to Top